حیدرآباد۔23۔اپریل(اعتماد نیوز)پی ٹی آئی نیوز کے مطابق راجیہ سبھا رکن
پارلیمنٹ کے وی پی رام چندر راؤ جو آنجہانی وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے
مشیر خاص رہ چکے ہیں آج ٹائیٹانیم اور
منی لانڈرنگ کیسوں میں انکی گرفتاری
کے لئے امریکی حکام نے ہندوستان سے رابطہ کر لیا ہے۔واضح رہے کہ وہ کانگریس
سے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ بھی ہیں جنکا حالیہ دنوں میں ہی انتخاب عمل
میں آیا۔